پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور کے علاقے تحصیل پروم میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجی کمپنی ژونگ کے ٹاور میں نصب سسٹم کو ناکارہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پروم کے علاقے جائین میں ایف سی اور لیویز کے چیک پوسٹ سے دو منٹ کے فاصلے پر نا معلوم مسلح افراد نے ژونگ ٹاور کےگیٹ میں چھلانگ لگا کر تسلی سے فائرنگ کے پوری سسٹم کو ناکارہ بنا کر پورے علاقے کے مواصلاتی نظام کو منقطع کردیا ۔واضح رہے کہ ایک سال پہلے پھل آباد کے علاقے میں اسی طرح جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے سسٹم کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا اور پانچ ماہ بعد مین سسٹم کو ایف سی اور لیویز کی چوکیوں کے قریب لگا کر علاقے کے مواصلاتی نظام کو بحال کردیا لیکن کل رات ایک بار پھر ژونگ کے ٹاور کو فائرنگ کرکے پورے علاقے کے مواصلاتی نظام کو ختم کردیا گیا۔


