Homeخبریںپنجگور پولیس تھانے میں قیدی نے خود کشی کرلی

پنجگور پولیس تھانے میں قیدی نے خود کشی کرلی

پنجگور(ہمگام نیو) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں قیدی امام بخش ولد محمد بخش نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔
واضح رہے امام بخش گزشتہ روز اپنے ہی بھتیجے کو قتل کرنے والا شخص تھا جسے پولیس نے بعد میں اپنے بھتیجے کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔  پولیس کے مطابق ملزم امام بخش نے لاک اپ کے سلاخوں سے اپنی چادر باندھ کر خود کشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق امام بخش کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

Exit mobile version