Homeخبریںپہرہ شہر میں فوج کی 388ویں بریگیڈ میں دھماکے سے پانچ فوجی...

پہرہ شہر میں فوج کی 388ویں بریگیڈ میں دھماکے سے پانچ فوجی اہلکار زخمی

پہرہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کی گزشتہ شام پہرہ /ایرانشہر میں قابض ایرانی آرمی کے 388 ویں آرمی بریگیڈ میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اس دھماکے کے بعد پانچ زخمیوں کو خاتم پہرہ اسپتال لے جایا گیا، اور ان کی جسمانی حالت بگڑنے کے باعث انہیں دزاپ (زاہدان) منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

ابھی تک اس دھماکے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ مسلح افراد نے فوجی بیرکوں پر حملہ کیا۔

 

 

Exit mobile version