Homeخبریںچائنا کی تعاون سے ترقیاقی منصوبوں میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز...

چائنا کی تعاون سے ترقیاقی منصوبوں میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز افسوسناک ہے : ایچ ڈی پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں چائنا کے صدر کے دورے پاکستان کے دوران بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں اور معاشی خوشحالی کے سلسلے میں مختلف منصوبوں پر ہونیوالے معاہدوں میں ملک کے چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت میں برسراقتدار جماعت اور وزیر اعظم پاکستان اگر ملک کے تمام فیڈریشنوں کو چینی صدر کے دورے کے دوران نمائندگی کا موقع دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں اور معاشری خوشحالی کے سلسلے میں کئے گئے معاہدوں میں نمائندگی دیتے تو اس سے چائنا سمیت پوری دنیا کو پاکستانی حکومت اور عوام کی یکجہتی کا پیغام جاتا اور کسی صوبے کو اپنے نظر انداز ہونے کی شکایت نہ ہوتی۔بیان میں کہا گیا کہ صرف بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ کی شرکت سے جہاں ملکی یکجہتی پر داغ لگا وہی ملک میں آباد تمام اقوام کو 46ارب ڈالر کے معاہدوں میں نظر انداز کرنے کی شکایتیں پیدا ہوئی،جو ملک کے مستقبل کیلئے اچھی علامت نہیں۔اس وقت بلوچستان،سندھ اور کے پی کے کو گوادر تا کاشغر ترقیاتی عمل کے منصوبوں میں سب سے زیادہ حصہ داری کا حق حاصل ہونا چاہئے تھا تاکہ ان صوبوں کے معاشری،سماجی صوبوں میں ترقیاتی عمل کے ذریعے عوام کو خوشحالی حاصل ہوجاتی اور ان صوبوں کی شکایتوں کا ازالہ ہوجاتا۔مگر وفاقی حکومت نے یکجہتی کے مظاہرے کے اس اہم موقع کو ضائع کرکے چھوٹے صوبوں کے عوام میں احساس محرومی کی شدت میں اضافہ کردیا۔بیان میں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں سے اس بڑے نا انصافی کے خلاف مشترکہ آواز بلند کرنے کی توقع ظاہر کی گئی۔

Exit mobile version