Homeخبریںچابہار ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اہلکاروں کی بلوچوں کے مکانوں کی مسماری، بچوں میں...

چابہار ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اہلکاروں کی بلوچوں کے مکانوں کی مسماری، بچوں میں خوف ہراس

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 29 جولائی بروز جمعہ مہدی صباغ اور مصطفیٰ بامری کی قیادت میں چابہار ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی اہلکاروں نے کمب میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو تباہ کر کے بچوں میں خوف وہراس پھیلا دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جب ان بچوں کے والدین شہر میں کام پر گئے تو ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی اہلکاروں نے انہیں گھروں سے نکال دیا اور بلوچ بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے ان کے رہائش گاہوں کو تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ چابہار شہر کے مضافات میں واقع علاقوں اور دیہاتوں مثلاً کمب، مراد آباد، ہوت آباد، رمین، عثمان آباد، بلسر وغیرہ پر ہمیشہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی اہلکاروں اور کبھی قابض ایرانی فوج کے ساتھ مل کر حملے ہوتے رہے ہیں۔ اور غریب لوگوں کے گھر جو وہاں رہتے ہیں وہ انہیں مسمار کر دیتے ہیں ـ

Exit mobile version