چاغی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ چاغی میں گاڑی سے اتارے گئے دو مسافر مبینہ طور پر قتل، لاشیں برتہ گیزی کے قریب سے مل گئیں،چار مغوی تاحال لاپتہ ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی میں شاہراہ پر مسلح افراد نے مسافروں کے کاغذات جانچ پڑتال کے دوران ایک گاڑی سے 6 مسافروں کو اتارا کر اغوا کرکے لے گئے،جن میں سے دو مسافروں کو بعد ازاں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں برتہ گیزی کے قریب سے ملنے کی اطلاعات ہیں، تاہم مقتولین کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکے ہیں ۔


