Homeخبریںچمن: مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی...

چمن: مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا

چمن (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے کالج روڑ پر مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس جس پر نوجوان کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر اُسے زخمی کردیا اور ساتھ میں موٹر سائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے، زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

آخری اطلاعات آنے تک واقعے میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے باہر ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Exit mobile version