Homeخبریںچمن میں دھماکہ 6 افرار جاں بحق 12 افراد زخمی ...

چمن میں دھماکہ 6 افرار جاں بحق 12 افراد زخمی چ

چمن(ہمگام نیوز) پشتونوں کے سرحدی شہر چمن کے مرغی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ دھماکے کا حدف جمیعت علمائے اسلام نظریاتی کے رہنماء مولانا قادر لونی تھے، دھماکے سے کئی دکانیں اور نزدیک کڑی موٹرسائیکل بری طرح متاثر ہوئی ہیں.

پولیس اور عام شہریوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد بازار میں لوگوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version