یکشنبه, می 12, 2024
Homeخبریںچھپی کچ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

چھپی کچ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقے چھپی کچ کے مقام پر ایف سی کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز