Homeخبریںچین کے ایک تھیم پارک میں ٹائٹینک کشتی کی نقل بنانے کا...

چین کے ایک تھیم پارک میں ٹائٹینک کشتی کی نقل بنانے کا کام جاری

بیجنگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین نے اصل ٹائٹینک کی جسامت والے بحری جہاز پر کام شروع کردیا ہے جو ایک تھیم پارک کا حصہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں واقع ایک مشہور تھیم پارک ’رومنڈائسی‘ میں اس کا ماڈل بنایا جارہا ہے۔ یہ عین ٹائٹینک کی طرح 886 فٹ (296 میٹر) لمبا اور 92 فٹ (28) میٹر چوڑا ہوگا۔ اس کی تیاری پر 15 کروڑ30 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوگی اور وزن 23000 ٹن ہے۔

مسافر ٹکٹ خرید کر ایک رات یہاں گزار سکیں گے جس پر ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ جہاز میں کھانے پینے کے فلور، عرشے سے نظارہ کرنے کی سہولیات، تھیئٹر، سوئمنگ پول اور بڑے ہال بھی تعمیر کے جارہے ہیں لیکن کسی سمندر کی بجائے اسے مشہور چیجیانگ دریا پر ٹھہرایا جائے گا جو سمندر سے سیکڑوں میل دور ہے۔

اسے ٹائٹینک ٹو کا نام دیا گیا ہے جس میں 2435 مسافروں کے لیے 835 کیبن بنائے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ 2022ء میں یہ منظرِ عام پر آجائے گا اور سمند کی راہ لے گا۔ قبل ازیں 2018ء میں بھی آسٹریلیا نے ٹائٹینک کے ماڈل کا اعلان کیا تھا۔

آج سے 110 برس قبل اس وقت کا دنیا کا سب سے بڑی مسافر بردار بحری جہاز، ٹائٹینک اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوا تھا۔ اس نے 10 اپریل 1912ء میں اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا اور چار روز بعد 14 اپریل کو حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس سانحے میں 1517 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 706 افراد کو بچالیا گیا تھا جن میں جہاز کا عملہ بھی شامل تھا۔

1985ء میں امریکی مہم جو رابرٹ بیلارڈ اور فرانس کے جین جیری نے کینیڈا کے ساحل سے 350 میل دور سمندری فرش پر ٹائٹینک کے آثار دریافت کیے تھے۔

Exit mobile version