Homeخبریں ڈیتھ اسکواڈ کی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے...

ڈیتھ اسکواڈ کی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مسلح دفاع اور ڈیتھ اسکواڈ کی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں پنجگور کراس کے قریب سرمچاروں کا گشت کے دوران پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے کارندوں سے اس وقت جھڑپ ہوا جب وہ ایک گاڑی کو روک کر لُوٹ رہے تھے، جو اُن کا پیشہ اور سرمچاروں کو بدنام کرنے کا طریقہ رہا ہے۔ ان کو علاقے میں لوکل انتظامیہ کی سرپرستی بھی حاصل ہے ۔ اس جھڑپ میں مسلح دفاع کے تین کارندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جس کے فوراََ بعد ایف سی ، پولیس و لیویز ان کی مدد کیلئے پہنچ گئے، مگر سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کی پشت پناہی نہ کریں بصورت دیگر انکو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

Exit mobile version