Homeخبریںڈیرہ اللہ یار مسلح افراد کی فائرنگ، صحافی جاں بحق، ایک...

ڈیرہ اللہ یار مسلح افراد کی فائرنگ، صحافی جاں بحق، ایک شخص زخمی ،اورماڑہ روڈ حادثہ ڈرائیور ھلاک

ڈیرہ اللہ یار / اورماڑہ ( ہمگام نیوز ) ڈیرہ اللہ یار کے مرکزی چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحبت پور سے تعلق رکھنے والے صحافی نذر علی کندرانی جاں بحق جبکہ پرویز احمد کندرانی شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جعفر آباد محمد معروف عثمان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جبکہ مقتول کی لاش بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال روانہ کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں اورماڑہ کے قریب ٹریفک حادثہ، پک اپ ڈرائیور جاں بحق،

مکولا سی ایچ پی (CHP) کے قریب منگل کے روز ایک کنٹینر اور پک اپ گاڑی کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں پک اپ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اور متعلقہ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت لال جان ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، جو گاؤں کپر، کلانچ، تحصیل پسنی، ضلع گوادر کا رہائشی تھا۔ حادثے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی اور ضروری ضابطے کی تکمیل کے لیے عمان اسپتال، پسنی منتقل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پک اپ گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر CN-2637 تھا،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز