Homeخبریںڈیرہ بگٹی:زین کوہ میں طوفانی بارشوں سے علاقائی نظام مفلوج

ڈیرہ بگٹی:زین کوہ میں طوفانی بارشوں سے علاقائی نظام مفلوج

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے زین کوہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے علاقائی نظام مفلوج کر دیا ہے۔

زرائع کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے دو کمسن بچیاں برساتی نالے میں گِر کر بہہ گئی ہیں۔

فوری طور پر حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق زین کوہ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ایک بچی کی لاش مل گئی ہےجبکہ دوسری بچی کی تلاش جاری ہے۔

Exit mobile version