سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز )ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کوہ کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہو اجب دو موٹر سائیکل سوار اپنے گھر سے شہر کی جانب جارہے تھے کہ پہلے ہی سے سڑک کے کنارے زمین کے اندر نصب بارودی سرنگ پر موٹر سائیکل کا ٹائر چڑھ جانے سے بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے دو نوں افراد شدید زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی آواز سن کر علاقہ مکین جائے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز