سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈیرہ غازی خان : پاکستان اٹامک انرجی نے پورنیم و پلاٹینیم...

ڈیرہ غازی خان : پاکستان اٹامک انرجی نے پورنیم و پلاٹینیم نکالنے کا آغاذ کردیا

ڈیرہ غازی خان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقے بغلچر(باڈور) میں پاکستان اٹامک انرجی نے 1990 کی دہائی میں بند کی جانے والی پروجیکٹ کو پھر سے شروع کی ہے جو کہ جورانی لہڑ اور رائی سند کے درمیانی مقامات پر گیارہ مختلف جگہوں پر یورینیم اور پلاٹینیم نکالنے کیلئے ٘پچھلے تین ماہ سے کام کر رہی ہے۔اور ان تمام ڈرلنگ سائٹس پر کامیابی سے یورینیم اور پلاٹینیم بڑی مقدار میں دریافت کیا گیا ہیں ۔علاقہ مکینوں کو پہلے کی طرح اب بھی وہی خطرہ ہے کہ ان کے وسائل کو تو بڑی بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے مگر انہیں حقوق نہیں دے جاتے البتہ امیر سر زمین کے مالک ہونے کی حیثیت سے غربت اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کا شدید خطرہ لاحق ہے۔واضع رہے قابض پاکستان کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض کی طرح ڈیرہ غازی میں بھی بلوچ قومی ملکیت کے معدنیات  پورنیم و پلاٹینیم جیسی قیمتی دھات کا بے دردی سے استعصال و لوٹ مار کے ساتھ ساتھ وہاں کی ماحولیات اور انسانی زندگیوں کو شدید قسم کے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز