Homeخبریںڈیرہ مراد جمالی، گیس آفیسر طلال خان کو قتل کر دیاگیا

ڈیرہ مراد جمالی، گیس آفیسر طلال خان کو قتل کر دیاگیا

 

ڈیرہ مراد جمالی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گیس آفیسر ڈیرہ مرادجمالی طلال خان منجھو کو موٹر سائیکلوں سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس ڈیرہ مرادجمالی موقع پر پہنچ گئی نعش
کو پوسٹ مارٹم کراکر ورثا کے حوالے کردیا واقعہ کی سیاسی سماجی قبائلی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جلد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی ڈیرہ مرادجمالی کے افیسر میر طلال خان منجھو ڈیوٹی دینے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔ کہ صدر پولیس تھانہ کی حدود چالان شاخ کے قریب نامعلوم موٹوسائکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کے ایس ایچ او میر شمن علی سولنگی پہنچ گئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے نعش کو طویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کی پوسٹ مارٹم بعد میں ورثا کے حوالے کردی گئی ـ

Exit mobile version