ڈیرہ مراد جمالی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان جعفرآباد اور نصیرآباد میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری آفیسر سمیت تین افراد کو اغواءکر لیا ۔
پولیس کے مطابق جعفرآباد بی اینڈ آر بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجنیئر عتیق الرحمن بلوچ کو ڈیرہ اللہ یار سے سبی جاتے ہوئے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر ان کو سرکاری گاڑی اور ڈرائیور سمیت اغواءکرلیا ۔
علاوہ ازیں نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مانجھوٹی گوٹھ انور ساسولی ڈپ کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے غلام رسول ولد غلام نبی بگٹی کو اسلحے کے زور پر اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرتحقیقات شروع کردی ہے۔


