Homeخبریںژوب میں فائرنگ سے قبائل رہنماء سات ساتھیوں سمیت جاں بحق

ژوب میں فائرنگ سے قبائل رہنماء سات ساتھیوں سمیت جاں بحق

 

ژوب (ھمگام نیوز) فائرنگ کے واقعے میں قبائلی رہنماء اپنے سات ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے غورلم میں مسلح افراد نے قبائلی رہنماء احمد کبزئی کے قافلے پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قافلے میں صرف قبائلی رہنماء کی گاڈی کو نشانا بنایا جس سے وہ اپنے سات ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

فائرنگ کے بعد گاڈی میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے دو لاشیں بھی جل گئیں جب کہ گاڈی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

Exit mobile version