Homeخبریںکابل:افغان وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر کار بم دھماکہ

کابل:افغان وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر کار بم دھماکہ

کابل(ہمگام نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، افغان حکام کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کاردھماکے سے اڑادی جس کے بعد دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن تیز کردیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے جب کہ عمارتوں میں محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Exit mobile version