اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکامریڈ واحد کی اغواء نما گرفتاری کیخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھنے کافیصلہ:وائس...

کامریڈ واحد کی اغواء نما گرفتاری کیخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھنے کافیصلہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ فار وائس مسنگ پرسنز کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کامریڈ عبدلواحد بلوچ کی حکومتی اداروں کے اغواء نما گرفتاری ، ریاست میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی مترادف ہے کامریڈ ایک پرامن سیاسی کارکن اور بلوچی زبان کے ادیبی خدمات کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف پرامن ہونیوالے مظاہروں میں ہمیشہ پیش پیش رہے بلوچ فار وائس مسنگ پرسنز کامریڈ عبدالواحد اغواء نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے ان کی فوری طو رپر بازیابی کا کر تا ہے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ان کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک درخواست ارسال کر دی ہے اس کے علاوہ تنظیم اس گرفتاری کے حوالے سے اقوام متحدہ کے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے لو گوں کے حوالے سے بنائے گئے ورکنگ گروپ کو باقاعدہ درخواست دی گی اپنے بیان میں کہا گیا کہ ہماری ہمدردیاں کامریڈ عبدالواحد کے خاندان کے ساتھ ہے ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ تنظیم کامریڈ کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز