دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںڈھاکہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک کینیڈین شہری، پولیس

ڈھاکہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک کینیڈین شہری، پولیس

ڈھاکا(ہمگام نیوز)ڈھاکا کے ایک کیفے میں رواں ماہ کیے گئے خونریز دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ سازی کرنے والوں میں ایک بنگلہ دیشی نژاد کینیڈین شہری تمیم چوہدری بھی شامل تھا، جو تین سال قبل وطن لوٹا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بنگلہ دیشی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یکم جولائی کو ڈھاکا کے ایک مشہور کیفے میں کیے گئے حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک کینیڈین شہری تھا۔اس تحقیقاتی عمل میں شامل ایک پولیس اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ تمیم چوہدری تین برس قبل ہی وطن لوٹا تھا اور اس نے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنے کی کوشش شروع کر دی تھی۔ڈھاکا کے اس کیفے پر پانچ حملہ آوروں کی کارروائی کی وجہ سے بیس افراد مارے گئے تھے، جن میں سے اٹھارہ غیر ملکی تھے۔ ڈھاکا پولیس نے اس کارروائی کے لیے کالعدم تنظیم ’جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش‘ کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔ گو کہ اس کارروائی کی ذمہ داری جہادی تنظیم داعش نے قبول کی تھی لیکن بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز