جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںکاہان ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی...

کاہان ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام کو ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے محمدی گورغ کے مقام پر ایف سی چوکی پر خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی، اس حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز