جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںکاہان حملے میں ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ نصیب اللہ مری کے دست...

کاہان حملے میں ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ نصیب اللہ مری کے دست راست گل خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال: (ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے نساؤ میں بٹاکڑی تل کے مقام پر سرِنو انتخابات کے دوران نصیب اللہ کے کرائے کے کارندوں پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں نصیب اللہ مری کا دست راست گل خان لوہارانی ہلاک جبکہ 3 کارندے زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ علاقے میں نام نہاد انتخابات ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوگئے۔

قومی غدار گل خان لوہارانی قابض پاکستانی فوج کے آگے سرنڈر ہونے کے بعد نصیب اللہ جیسے قوم دشمنوں کے انڈر بلوچ قومی تحریک کے خلاف نسل کش سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا۔

بی ایل اے کے حملوں اور احکامات کی وجہ سے نساؤ میں دو مرتبہ انتخابات ناکام ہونے کے بعد آج ایک مرتبہ پھر انتخابات منعقد کرنے کی کوشش کی گئی، نام نہاد الیکشن کو اپنے حق میں کامیاب کرنے کیلئے ریاستی اداروں اور آلہ کار نصیب اللہ مری نے دو سو کے قریب کرائے کے قاتلوں کو پولنگ سٹیشن پر تعینات کیا۔ سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا جوکہ دوپہر 2 بجے سے لیکر رات 9 بجے تک تک جاری رہا۔ حملے کے بعد سرمچاروں نے لاش سمیت کارندوں کی گاڑیاں اور دیگر ساز و سامان تحویل میں لے لیا۔

ہر ایک پر واضح کرتے ہیں کہ ریاستی کارندوں یا ان کے ساز و سامان کے پیچھے علاقے میں آنے کی جراًت نہ کریں ورنہ ہر ایک اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز