اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکوئٹہ/تربت: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ/تربت: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام  نیوز ) تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے محلہ محمد یوسف میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیر محمد ولد امام مرزا نامی شخص کو قتل کردیا -

یہ بھی پڑھیں

فیچرز