Homeخبریںکراچی، سرکاری ہسپتالوں کے عملے کا احتجاج، پولیس کی لاٹھی چارج،...

کراچی، سرکاری ہسپتالوں کے عملے کا احتجاج، پولیس کی لاٹھی چارج، دو نرسوں کی حالت غیر

کراچی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کراچی میں سرکاری اسپتالوں کے علے کا احتجاج ہوا سرکاری اسپتالوں کے عملے نے گرینڈ ہیلتھ الائنس

کے زیر اہتمام سندھ سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے واٹر کین کا استعمال کیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے دوران دو نرسوں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے وزیر اعلی ہاؤس تک ریلی نکالی ۔ مظاہرین کورونا رسک الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مطالبات کی منظوری تک مظاہرین نے سندھ سیکرٹریٹ کے

باہر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

Exit mobile version