Homeخبریںمیرے بھائیوں کو قتل کرنے والے کوئٹہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی...

میرے بھائیوں کو قتل کرنے والے کوئٹہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ متاثرہ خاندان

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خلجی ٹاون کے رہائشی حاجی محمد نے صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس سے اپیل کی

ہے کہ بھوسہ منڈی میں فائرنگ کر کے انکے دو بھائیوں کو جاں بحق جبکہ انہیں زخمی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے ،

بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

یہ بات انہوں نے شیرجان، سلیم اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور کوئٹہ ٹو چمن پرائیویٹ ٹیکسی چلا کر اپنے گھر کا گزر بسر کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ چار اکتوبر 2022ء کو تھانہ بھوسہ منڈی کے ایگل اسکواڈ اور دیگر عملے نے

بغیر کسی وارنٹ کے چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور مجھ

سمیت میرے دو بھائیوں حبیب اللہ عرف سفری اور فدا محمد کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم جگہ پر لے گئے اور وہاں لے جاکر تینوں بھائیوں کو زمین پر لٹا دیا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے میری ٹانگ میں 6 گولیاں لگیں جبکہ میرے دونوں بھائی حبیب اللہ اور فدا محمد جاں بحق ہو گئے ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار مجھے اور میرے بھائیوں کو ڈیڑھ گھنٹے تک گاڑیوں میں

گھماتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعد بھوسہ منڈی

پولیس نے اپنے گناہ کو چھپانے کیلئے میرے بھائیوں کیخلاف 4 ناجائز ایف آئی آر درج کی ہیں ،

مقدمات میں جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی اور سراسر غلط ہیں ۔ انہوں

نے کہا کہ واقعے کے بعد ہم نے ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی لیکن بھوسہ منڈی پولیس نہ تو ایف آئی آر درج کر رہی ہے اور نہ ہی ہماری درخواست لینے کیلئے تیار ہے ،

ہم نے ایس ایس پی اسد ناصر کو تحریری درخواست بھی دی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر بلوچستان،

وزیراعلی، وزیر داخلہ ، چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک کمیٹی

تشکیل دی جائے جو معاملے کی مکمل چھان بین کرے اور میرے بھائیوں کو جاں سے مارنے کی اور مجھے زخمی کرنے والے پولیس

اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

 

 

Exit mobile version