Homeخبریںکراچی سے تین افراد جبری طور پر لاپتہ

کراچی سے تین افراد جبری طور پر لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے ماری پور ٹکری میں گزشتہ چند روز کے دوران تین افراد کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق 28 سالہ صابر ولد عزیز، جو پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں اور ٹکری، ماری پور کراچی کے رہائشی ہیں، کو 6 اگست 2026 کی شب تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر ان کے گھر کے قریب سڑک سے قابض پاکستانی فورسز رینجرز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔

اسی طرح ایک اور واقعے میں 30 سالہ عبدالعزیز ولد نور داد، جو مزدوری کرتے ہیں اور ٹکری کے رہائشی ہیں، کو 7 اگست 2026 کی رات تقریباً 2 بجے ان کے گھر سے رینجرز اہلکار حراست میں لے گئے۔

دریں اثنا 28 سالہ عامر ولد عبد الواحد، جو مقامی دکاندار ہیں، 5 اگست 2026 کی شام تقریباً 8 بجے رینجرز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ

ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز