Homeخبریںکراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکا, 1 شخص جانبحق, 13...

کراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکا, 1 شخص جانبحق, 13 زخمی

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا. جس کی شناخت عمر صدیق کے نام سے ہوئی ہے، جو بزرٹا لائن کا رہائشی تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا، کوئی ادارہ یا کوئی مخصوص گاڑی ٹارگٹ نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کوسٹ گارڈ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، جس کے قریب ہی دھماکا ہوا۔ترجمان جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 13زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم آئے ہیں ـ

Exit mobile version