Homeخبریںکردستان کے مختلف شہروں میں ایران کے خلاف احتجاج کا سلسلہ...

کردستان کے مختلف شہروں میں ایران کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

سنندج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کردستان سمیت ایران کے مختلف شہروں میں آباد کردوں کی جانب سے جابر ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں میں شامل مختلف طبقہ فکر کا کہنا ہے ان لوگوں نے آزادی کے لیے اپنا خون دیا ہے اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
واضح رہے کہ قابض ایرانی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں میں کرد خاتون مہسا امینی کی قتل کے خلاف کردستان میں قابض ایران کے زبردست احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مغربی بلوچستان میں قابض ایرانی پولیس کمانڈر ابراہیم کوچزہی کے ہاتھوں 15 سالہ بلوچ لڑکی ماھو بلوچ کی عصمت دری کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں احجتجات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب عالمی سطح پر مختلف ریاستوں میں بھی ایران کے خلاف کرد اور بلوچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ایران سے تعلق رکھنے والے باشندوں سڑکوں پر نکل آئے ہیں ـ

Exit mobile version