Homeخبریںکوئٹہ، سریاب سے ایک شخص کی لاش برآمد،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کوئٹہ، سریاب سے ایک شخص کی لاش برآمد،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڑ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
اطلاعات کے مطابق آج الصبح کوئٹہ کے علاقے تھانہ سریاب کی حدود میں کلی بڑو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا لاش کی شناخت 22سالہ محمد عارف ولد محمد لطیف سکنہ کلی بڑو کے نام سے ہوئی ہیں جو مستوئی قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے محمد عارف کی موت سر میں گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے ،جبکہ آج کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن حفیظ پلازہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن حفیظ پلازہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی محمد امیر ولد حاجی محمد رحیم نامی شخص زخمی ہوگیا .زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کو تین گولیاں ٹانگوں میں لگی ہیں،اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

Exit mobile version