ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوئٹہ، میزان چوک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد جانبحق

کوئٹہ، میزان چوک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد جانبحق

 کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ کے بارونق علاقے میزان چوک کے قریب نامعلوم افرد کی فائرنگ باپ بیٹے سمیت 5افراد جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر کو کوئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے میزان چوک کے قریب ٹی سٹور پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے 5افراد جاںبحق ہوگئے جن میں باب بیٹا بھی شامل ہے مرنے والوں میں کاظم علی ولد قمبر علی، ذیشان ولد کاظم علی، محمد علی ولد محمد احسان ، محمد ادریس ولد گل محمد اور نعمت اللہ شامل ہے عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد سوار تھے جنہوں نے اپنے چہرے کپڑے ڈھانپے ہوئے تھے جس جگہ یہ واقعہ ہوا ہے ۔کوئٹہ شہرمیں24گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں 9افراد جاںبحق ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز