جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:اسکول بس کے قریب دھماکہ ڈرائیوا زخمی،5 افراد لاپتہ

کوئٹہ:اسکول بس کے قریب دھماکہ ڈرائیوا زخمی،5 افراد لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے ہنہ روڈ پر ایک اسکول بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تاہم بچے محفوظ رہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اسکول بس میں 100 بچے سوار تھے تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ واقعے میں بس کے شیشے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے نصب بم کا تھا جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ روڈ کو گھیرے میں لے کر 5 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ہنہ روڈ کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ ہے جبکہ سیاحت کے حوالے سے بھی معروف ہے۔
سیکورٹی اداروں حکام کے مطابق متاثرہ اسکول بس میں پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے ملازمین کے بچے سوار تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز