Homeخبریںکوئٹہ ،امیر محمد " پانچ سال سے فورسز کے حراست میں "تاحال...

کوئٹہ ،امیر محمد ” پانچ سال سے فورسز کے حراست میں “تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے جبری طور پر گمشدہ افراد کے کیمپ میں ایک بزرگ ماں سمیت کئی گمشدہ افراد کے اہلخانہ کیمپ پہنچ گئے ہیں جس کے ہاتھ میں اپنے بیٹے کی بس ایک چھوٹی سی تصویر ہےجسے5 سال پہلے کھڈ کوچہ سے لاپتہ کیا گیا ہے۔
جبکہ اس کے ساتھ نزیر احمد جمالدینی کا بھائی بھی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں پہنچ گئی ہے جن کو 22 جنوری 2018 کو نوشکی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم پہ منتقل کردیا گیا ۔

بانک حوران بلوچ نے سوشل میڈیا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں خود زاتی طور پر امیر محمد بلوچ اور نذیر احمد جمالدینی کو 2012 سے جانتی ہوں وہ سیاسی کارکن رہے ہے اور میری دونوں گمشدہ بلوچ فرزندوں سے سیاسی صورتحال پہ کئی بار بات چیت ہوتی رہتی تھی بانک حوران کے کہنے کے مطابق 2014 میں آخری بار امیر محمد کی مجھ سے رابطہ ہوا پھر بعد میں مسلسل امیر محمد بلوچ کا نمبر بند جارہا تھا تو اس کے بعد امیر محمد کے دوست نذیر احمد سے ملاقات ہوا ، نزیراحمد سے پتہ چلا کہ 24 جولائی 2014 کو امیر محمد ولد جان محمد کو مستونگ کے علاقے کڈکوچہ کے مقام پہ فورسز نے جبری طور پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

بانک حوران کے مطابق “کچھ وقت گزرانے کے بعد جنوری کے مہینہ میں نزیر احمد سے ملاقات ہوا تو اپنے دوست کے گمشدگی سے بہت پریشان تھے ” جب میں نے اس سے امیر محمد کے حوالے پوچھا تو ان کا کہنا تھا ابھی تک نزیر احمد کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ہے ۔

دو دن بعد یعنی 22 جنوری 2018 کو نزیر احمد کو نوشکی ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا پانچ سال گزارنے کے بعد امیر محمد بلوچ اور نہ ہی نزیر احمد پاکستانی قید سے تاحال بازیاب ہوسکے۔

گزشتہ روز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ میں امیر محمد بلوچ کی بزرگ ماں کمزوری و بیماری کے باوجود امیر محمد کے کمسن بیٹے اور نذیر احمد جمالدینی کے بھائی کے ساتھ نوشکی سے کوئٹہ کیمپ میں ایک امید سے آئے ہوئے ہے کوئی ہماری آواز سن کر ہمارے بیٹوں کو بازیاب کرے۔ امیر محمد بلوچ کے بزرگ ماں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سمیت عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتی ہوں میرے بیٹے کی بازیابی کے لئے کردار ادا کرے

Exit mobile version