Homeخبریںکوئٹہ: بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے مقابلہ میں ایک شخص...

کوئٹہ: بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے مقابلہ میں ایک شخص کو ہلاک دوسرے کو زخمی کرنے کا دعوی کردیا

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ فوج کی بنائی گئی قاتل ادارہ کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ ایک آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے مبینہ ارکان نظام الدین کرد کو مقابلہ میں ہلاک جبکہ ارسلان شاہ کو زخمی حالت میں گرفتاری کرکے گاڑی سے 80 دستی بم برآمد کر لئے ہیں ۔

تاہم دوسری جانب اس دعوی کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔ اس لئے عوامی حلقوں اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہناہے کہ سی ٹی ڈی کی کاروائیاں ماضی میں ہمیشہ جعلی ثابت ہوئی ہیں اس لئے یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اب ایک بار پھر جھوٹ نہیں بول رہے ہیں ۔

‏‌

Exit mobile version