Homeخبریںکوئٹہ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا ریڈ زون میں ...

کوئٹہ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنے کے مقام پر سیمینار کا انعقاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) سانحہ زیارت میں جعلی مقابلے میں پہلے سے جبری لاپتہ گیارہ شہدا اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کا شال وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ہاوس ( ریڈ زون ) میں پچھلے پندرہ دنوں سے جاری احتجاجی
دھرنے کے مقام پر بدھ کے روز ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا عنوان تھا
“جبری گمشدگی کا مسئلہ آئین و قانون کے تناظر میں”

سیمینار میں، بلوچ سیاسی رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی، ایچ آر سی پی کوئٹہ کے آرگنائزر ایڈوکیٹ حبیب طاہر، پروفیسر منظور بلوچ ، ماما قدیر بلوچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا – جبکہ اسٹیج سیکٹری کے فرائض عمران ایڈووکیٹ سرانجام دے رہے تھے۔

علاوہ ازیں جاری دھرنے کے پندرہویں روز مچھ بولان سے جبری لاپتہ نعمت اللہ کے لواحقین نے شرکت کی جو سات سالوں سے جبری لاپتہ ہیں، لواحقین نے نعمت اللہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا –

Exit mobile version