Homeخبریںکنرک میں فائر برگیڈ کی تاخیر سے گاڑی جل کر راکھ بن...

کنرک میں فائر برگیڈ کی تاخیر سے گاڑی جل کر راکھ بن گئی

کنرک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات ۴ اگست کو ایک گاڑی فائر بریگیڈ کی تاخیر کی وجہ سے کنرک شہر کے داخلی راستے سے چار کلومیٹر دور راکھ میں تبدیل ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں فنی خرابی کی وجہ سے آگ لگی۔
رپورٹ کے مطابق ڈرائیور اور مقامی لوگوں کی جانب سے ابتدائی چند منٹوں میں کنرک شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کو فون کرنے کے باوجود یہ اہلکار تقریباً ایک گھنٹے کے بعد اس مقام پر پہنچیں۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ کنرک سے جائے حادثہ کا فاصلہ تقریباً چار کلومیٹر ہے۔

واضح رہے کہ کم معیار کی ایرانی کاریں حفاظتی اصولوں کی پاسداری کے بغیر صارفین کو فراہم کی جاتی ہیں اور بلوچستان میں شدید گرمی اور ناقص ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہر سال بھاری مالی اور انسانی جانی نقصان ہوتا ہے۔

Exit mobile version