اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکوئٹہ :جناح روڈ پر فائرنگ2افراد ہلاک ،9زخمی

کوئٹہ :جناح روڈ پر فائرنگ2افراد ہلاک ،9زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے مصروف علاقے جناح روڈ پر رکن بلوچستان اسمبلی کے بھائی اور مخالفین کے درمیان جائیداد کا تنازع خونی تصادم میں بدل گیا۔اندھا دھند فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں دوافرادہلاک جبکہ رکن اسمبلی کے بھائی نصیر کاکڑ سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے رکن اسمبلی کے بھائی سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارہونیوالوں میں ایم پی اے کے تین سرکاری اور ایک نجی محافظ بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر پریس کلب کے قریب دو مخالف گروہوں کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب وہ ایک دوسرے کے آمنے آئے ۔ پہلے ایک گروہ کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور اس کے بعد تصادم شدت اختیار کرگیا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فرید احمد سمالانی کے مطابق سول اسپتال میں نو افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا جن میں سے دو زخمی علاج کے دوران زخموں کی نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے ۔جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت پشین کے رہائشی محمود احمد ولد محمد رسول کاکڑ اور محمد رسول کاکڑ کے نام سے ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز