شال(ھمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق راجی مُچی کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر اس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوامی آگاہی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
کمیٹی کے مطابق صوفی نور محمد اسٹریٹ (بروری)، ہدہ، کلی اسماعیل، گوہر آباد اور ہزار گنجی میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور دیواروں پر نعرے تحریر کیے گئے۔ ہزار گنجی میں ایک کارنر میٹنگ بھی منعقد کی گئی، جس میں مقامی افراد کو راجی مُچی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس تحریک کو یاد رکھیں، اس کی جدوجہد اور ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ناانصافی کے خلاف متحد رہیں۔


