کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں گزشتہ رات 13 نامعلوم افراد کی نعشیں لاکر اندھیرے میں کاسی قبرستان میں دفن کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے انکشاف کیاہے کی قبروں کے ساتھ پڑے خون آلود تابوت چھوڑ دئیے گئے ہیں۔
جن پر لگا خون تازہ ہے ۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تازہ قتل کرکے دفنا دیئے گئے ہیں ۔


