جمعه, مې 9, 2025
Homeخبریںکوئٹہ سمیت مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دوبھائیوں سمیت 4 افراد...

کوئٹہ سمیت مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دوبھائیوں سمیت 4 افراد جبری لاپتہ ایک بازیاب

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )

بلوچستان کے مرکزی شہر شال کلی قمبرانی میں پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر عبدالرحمن قمبرانی نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

بتایا جارہاہے ہے کہ مذکورہ خاندان کے 7 افراد پہلے سے جبری لاپتہ ہیں ۔

علاوہ ازیں کھڈہ کوچہ سے گزشتہ روز بعد از نمازِ عصر، قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مولوی احمد اللہ کے دو بیٹوں، عبید اللہ اور محمد نادر، کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو مقامی ہوٹل الحسن ہوٹل کے سامنے سے اغواکیاگیا ۔ جس کے بعد اہلِ خانہ شدید اضطراب اور بے یقینی کا شکار ہیں کہ کہیں انھیں جعلی مقابلے کے نام پر مارا نہ جائے ۔

علاوہ ازیں حب چوکی بھوانی فورسز چوکی سے قابض پاکستانی فورسز ہی نے کوشک بلیدہ کے رہائشی بلوچی زبان کے شاعر جمیل عابد بلوچ ولد مبارک کو رواں مہینے 9 تاریخ کو صبح پانچ بجے کے قریب حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

دریں نوشکی سے جبری لاپتہ نوجوان شکیل احمد پاکستانی عقوبت خانوں سے انتہائی نڈھال حالت میں بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز