جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: عمارت گرنے سے بچوں سمیت 4افراد ہلاک

کوئٹہ: عمارت گرنے سے بچوں سمیت 4افراد ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں دومنزلہ کچی عمارت منہدم ہونے سے3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں قائم دومنزلہ کچی عمارت منہدم ہونے کے باعث 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں بی بی گلالئی ،رادیکا بی بی ، توتو بی بی اور فوادخان جبکہ زخمیوں میں محمد ذیان اور جمشید خان شامل ہیں علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ دو منزلہ کچی عمارت کے آس پاس شدید برف باری اور بارش کے باعث پانی کھڑا تھا جس کے باعث گزشتہ روز عمارت منہدم ہوگئی اور اس کے اندر موجود بچے اور دوسرے افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں بعد ازاں انہوں نے نکالا تاہم تین بچے اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے ہیں ،لاشیں ضابطے کی کارروائی سول ہسپتال سے گھر منتقل کی گئی تو گہرام مچ گیا بعدازاں تمام افراد کانماز جنازہ ادا کیاگیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز