Homeخبریںکوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2...

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی۔

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڑ رند آباد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت اسد اللہ ولد حاجی بلند خان سمالانی، جبکہ زخمی افراد سیف اللہ و صفی اللہ پسران حاجی بلند خان قوم سمالانی کے نام سے ہوی ہے۔

مذکورہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جانبحق و زخمی ہونے والے افراد سگے بھائی بتائے جارہے ہیں تاہم ان پر ہونے والے حملے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Exit mobile version