شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: پاکستانی فورسز گاڈی کےقریب دھماکہ ایف سی اہلکاروں سمیت دس افراد...

کوئٹہ: پاکستانی فورسز گاڈی کےقریب دھماکہ ایف سی اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دھماکا پشین اسٹاپ کے قریب ہوا جس سے قریبی کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا، دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔
دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا پاکستانی فورسز کی ٹرک کے قریب ہوا جس میں بہت سے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔دھماکا ہائی سیکیورٹی زون میں ہوا جس کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر واقع ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی، کوئٹہ لاء کالج اور نجی ہسپتال بھی دھماکے کی جگہ کے قریب واقع ہے۔
دھماکے کی جگہ کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا جبکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی،
زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز