سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: کچہری کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ 7 ہلاک...

کوئٹہ: کچہری کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ 7 ہلاک 15 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ضلع کچہری کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ امتیاز شاہ نے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کے ہلاک جبکہ 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کی شدت سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دھماکا جس مقام پر ہوا، وہ کوئٹہ کا ایک پر ہجوم علاقہ ہے، جہاں ضلع کچہری، سیشن کورٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس سمیت متعدد اہم عمارات اور دفاتر واقع ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز