اتوار, جون 2, 2024
ہومخبریںانسر جنسی کے باعث لوگوں نے نقل مکانی کی ہے، مردم شماری...

انسر جنسی کے باعث لوگوں نے نقل مکانی کی ہے، مردم شماری قبول نہیں کرینگے ،ڈاکٹر مالک

تربت (ہمگام نیوز)  ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ مجوزہ مردم شماری بلوچ کے مرگ وزیست کامسئلہ ہے لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین کی بلوچستان میں موجودگی ‘ انسرجنسی اوربلوچستان بھرسے وسیع پیمانے پر لوگوں کی ہجرت کی وجہ سے نیشنل پارٹی مجوزہ مردم شماری کے انعقادکے حق میں نہیں ہے بطوروزیراعلیٰ مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاسوں میں مردم شماری کے انعقادکی مخالفت کرتا رہا ہوں اور فیڈرل گورنمنٹ کو خطوط ارسال کرکے صوبائی حکومت کے تحفظات وخدشات سے آگاہ کرکے مردم شماری کی مخالفت کرتا رہا ہوں کل بھی اس کی مخالفت کی تھی اور آج بھی مخالفت کرتے ہیں اس انتہائی سنگین وحساس قومی مسئلہ پر سنجیدہ روش اپناتے ہوئے قومی حکمت عملی وضح کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز