Homeخبریںکوئی بھی منصوبہ بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا،ڈاکٹر...

کوئی بھی منصوبہ بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا،ڈاکٹر اللہ نذر

 

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر کہا کہ بلوچ قوم چینی کمیونسٹ پارٹی کو واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوئی بھی منصوبہ بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ چینی حکمران خود جانتے ہیں کہ بلوچستان میں ابھی تک CPEC کا ایک فیصد بھی مکمل نہیں ہوا۔ یہی پیغام بیرک گولڈ کمپنی کو جاتا ہے۔ ایٹمی طاقت اور اہم کھلاڑی بھارت کو ان کوششوں کے سنگین نتائج کو جاننا چاہیے اور خطے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Exit mobile version