Homeخبریںکوہلو، سنگدل شوہر نے باپ اور بھائیوں کے ساتھ مل کر بیوی...

کوہلو، سنگدل شوہر نے باپ اور بھائیوں کے ساتھ مل کر بیوی قتل کردیا

کوہلو (ہمگام نیوز) کوہلو کے نواحی علاقے میں ظالم شوہر نے بھائیوں اور باپ سے مل کر بیوی کی گلا دبا کر قتل کیا ہے اطلاعات کے مطابق کوہلو ،نواحی علاقے ماکوڑی میں ایک غریب لاوارث خاتون کی گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے لیویز ذرائع کے مطابق مقتولہ کی والی وارث ان کی والدہ تھی رات گئے مساة(م)کو شوہر نے اپنے بھائیوں اور باپ سے مل کر ان کی گلا دبا کر انہیں بے دردی سے قتل کیا ہے مدعی کے مطابق مقتولہ پر گھر کے کام کاج میں سستی کے الزام میں قتل کیا ہے اطلاع ملتے ہی لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی گلا میں پندھا(رسی) ڈال کر دونوں اطراف کھینچ کر قتل کیا ہےل لیویزنے مقتولہ کے والدہ کی مدعیت میں شوہر سمیت چار معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہےا ایف آئی آر میں 302,109,34دفعات شامل کئے ہیں.

Exit mobile version