Homeخبریںکوہلو، سیلابی ریلوں، آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک، دس سے...

کوہلو، سیلابی ریلوں، آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک، دس سے زائد زخمی

کوہلو ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوہلو میں مون سون بارش، سیلابی ریلوں، آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک، دس سے زیادہ زخمی ہوگئے، سیکڑوں مال مویشی بھی بہہ گئے کئی کچے مکانات منہدم ہوئے۔ دوسری جانب سیلابی ریلوں نے ضلع بھر کی رابطہ سڑکیں کو بھی بہہ لے گیا۔ گزشتہ روز کے موسلادھار بارش نے کوہلو کا اندورن بلوچستان سے سوناری اور ارنڈ کے مقام پر سڑک بہہ جانے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے کوہلو کا دکی سے جبکہ تحصیل کاہان کو کوہلو سے ملانے والا واحد شاہراہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے تحصیل ماوند کے علاقہ تھدڑی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے ملانے والا شاہراہ جنتلی، نساو کا بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ان علاقوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہے، کے باعث مکینوں کو خوراک اور ادویات کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

Exit mobile version