Homeخبریںحالیہ سیلاب میں بلوچستان کی تاریخی یادگاروں کو 32 ارب ایرانی ریال...

حالیہ سیلاب میں بلوچستان کی تاریخی یادگاروں کو 32 ارب ایرانی ریال سے زائد کا نقصان پہنچا۔

زاہدان ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے ڈائریکٹر جنرل علیرضا جلالزئی نے کہا: حفاظتی یونٹ کے دستوں اور ماہرین کی تحقیقات کی رپورٹ کے بعد بلوچستان کی تاریخی یادگاروں کو مون سون کی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 32 ارب ایرانی تمن لگایا گیا ہے۔ اور تازہ ترین مانیٹرنگ کے مطابق، راسک شہر کی بیشتر تاریخی یادگاروں بشمول قلعہ پیشن ، قلعہ فیروز آباد ، قلعہ برنجی ، قلعہ برِیسک ، قلعہ ھشدار اور پشماگ مسجد کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ حالیہ بارش نے چابہار میوزیم، قلات سرباز ، سب اور سوران شہروں میں قلعہ سیب اور ایرانشہر میں ماحولیاتی صحت کی پرانی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے۔

Exit mobile version