ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوہلو/ڈیرہ بگٹی: دھماکہ و فائرنگ1 ہلاک6 زخمی

کوہلو/ڈیرہ بگٹی: دھماکہ و فائرنگ1 ہلاک6 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز نیوز)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل، ماں او ر بیٹے سمیت2 افراد کو زخمی کر دیا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں رہائش پذیر فتو نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فتو موقع پر ہلاک اور اس کی بیوی اور بیٹا مری خان شدید زخمی ہو گئے۔

دریں اثنابلوچستان کے علاقے کوہلو بازار میں مارکیٹ کی چھت پر رکھا ہوا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہو گئے اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد کو نقصان پہنچا ۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو بازار میں واقعہ میر یار محمد مارکیٹ کی کی چھت پر متعدد افراد بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر خالد، تاج محمد، محمد خان اور شاہنواز نامی 4 افرادشدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے مارکیٹ کو نقصان پہنچا اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز